ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالا گرفتار، اسلحہ برآمد

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالا گرفتار، اسلحہ برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالا ملزم رائیونڈ پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے رہائشی محمد علی نے کلاشنکوف اور پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر رائیونڈ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونیوالی کلاشنکوف اور پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -