شاہدرہ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرازخمی 

  شاہدرہ، لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرازخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی یہ فائرنگ شاہدرہ ٹاؤن کے سنگیت سینما کے قریب ہوئی جس کے باعث شہری قتل ہو گیا قتل ہونے والا شہری کا نام یاسر بٹیرا ہے فائرنگ کی زد میں آکر زبیر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقتول نے دکاندار علی سے رقم لینی تھی جس پر تکرار ہوئی دکاندار علی عرف وکی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس تھانہ شاہدرہ ٹاؤن نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ 

مزید :

علاقائی -