گھروں میں چوریاں کرنیوالی ملزمہ سمیت چورگینگ کے3ملزمان گرفتار

گھروں میں چوریاں کرنیوالی ملزمہ سمیت چورگینگ کے3ملزمان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنزڈویژن اور مناواں انویسٹی گیشن پولیس نے موٹرسائیکل گینگ کے 2 ملزمان اور گھروں میں چوریاں کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اے وی ایل ایس سول لائنز ڈویژن پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ صابر عرف موچھا اور اس کاساتھی ندیم عرف دیما کو گرفتار کر کے ملزمان سے چوری شدہ9موٹر سائیکلیں اورماسٹر کیز برآمد کر لیں پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے دوسری جانب مناواں انویسٹی گیشن پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی ملزمہ سعدیہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمدکر لیے پولیس کے مطابق ملزمہ نے 1 ماہ قبل مالک کے گھر سے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیوات چرانے کی واردات کی تھی۔ ملزمہ چند روز گھروں میں کام کر تی اور موقع ملتے ہی قیمتی اشیاء چوری کر کے رفو چکر ہو جاتی تھی انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے ملزمہ سعدیہ بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔

مزید :

علاقائی -