سی ٹی او لاہور حماد عابد کا محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

سی ٹی او لاہور حماد عابد کا محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے نویں، دسویں محرم الحرام کے مرکزی روٹ کا وزٹ کرکے ڈائیورشن پوائنٹس، متبادل روٹ اور جلوس کے شرکا ء کیلئے مختص پارکنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل اور انارکلی سرکل نے روٹ ٹریفک انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 06 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے اورمتبادل روٹس پر 121 پٹرولنگ آفیسر، 148 انسپکٹرز اور 1390 وارڈنز تعینات ہونگے رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے لفٹرز اور بریک ڈاؤن بھی تعینات ہونگیں سید حماد عابد 

نے جلوس کے روٹ پر قائم تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شرکاء جلوس کو آمدورفت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی شہریوں کو راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے آگاہی دی جاتی رہے گی شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -