جنوبی چھاؤنی،ملزمان کا نوجوان پر اغواء کے بعد تشدد
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی میں نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ملزموں نے نوجوان پرتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل کردی تفصیلات کے مطابق شراب پینے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا زخمی نوجوان کے مطابق ملزمان قیصرشاہ، میاں یاسر نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے حمزہ کو اغوا کر کے تشدد کیا،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردی ملزمان وردی پہن کر خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے رہے ملزمان کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں پولیس نے متاثرہ نوجوان کو طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا،متاثرہ نوجوان نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں درخواست دے دی۔