نویں، دسویں محرم پر بھر پورسیکیورٹی فراہم کریں گے، ڈی آئی جی آپر یشنز 

    نویں، دسویں محرم پر بھر پورسیکیورٹی فراہم کریں گے، ڈی آئی جی آپر یشنز 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نویں، دسویں محرم الحرام کو شہر بھر میں برآمد ہونے والے تمام جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے سکیورٹی پلان کے مطابق عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر14 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرزاور762 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 08ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے چیکنگ پوائنٹس پر پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی رضاکار بھی تعینات ہوں گے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی جبکہ جلوسوں کے روٹ میں آنے والی تمام گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرزلگا کر مکمل طور پر سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عزادار خواتین کے چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار اوررضا کار بھی تعینات کی گئی ہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور مخصوص ایریاز میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی اشفاق خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کی معاونت سے عاشورہ محرم پر امن بنائیں گے۔جلوسوں اور مجالس کے شرکاء ماسک سمیت کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کریں انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے داخلی راستوں کے علاوہ تمام ذیلی راستوں کو اختتام تک سیل رکھا جائیگا۔شہری لاوارث سامان،موٹر سائیکلز اور مشکوک افراد کی اطلاع فوراً 15 یا مقامی پولیس کو دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موچی گیٹ، موری گیٹ، پام سٹریٹ،دربار بی بی پاکدامن سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے کئے اشفاق خان نے شبیہ ذوالجناح جلوسوں کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ 

مزید :

علاقائی -