خواتین سیفٹی ایپ‘سیف سٹیز اتھارٹی اور یواین ایف پی اے کے مابین معاہدہ

خواتین سیفٹی ایپ‘سیف سٹیز اتھارٹی اور یواین ایف پی اے کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا 3 رکنی وفد کی سربراہی ایڈوائزر برائے ویمن ایمپاورمنٹ ڈاکٹرعائدہ اورگوکا نے کی اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی اور اتھارٹی کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال اور افادیت کے حوالے سے بھی یواین ایف پی کی ٹیم کو آگاہی دی گئی اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور یواین ایف پی اے کے مابین معاہدہ بھی طے پا گیا معاہدے کے تحت اتھارٹی یو این ایف پی اے کے تعاون سے خواتین کے تحفظ کیلئے مزید کام کرے گی یو این ایف پی اے ویمن سیفٹی ایپ کے بارے میں خواتین کو آگاہی بھی فراہم کریگی معاہدے کے تحت ویمن سیفٹی ایپ کو مزید لوگوں تک پہنچایاجائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ایپ کی افادیت کے متعلق بتایا جاسکے  ترجمان کا کہناتھا کہ اس مقصد کے لیے یواین ایف پی اے ابتدائی طور پر مختلف ٹریننگ، سیمینار اور آگاہی مہم بھی چلائے گی۔

  

مزید :

علاقائی -