شاہ کوٹ،نامعلوم ملزمان  نے نوجوان صحافی کو اغوا کر لیا

  شاہ کوٹ،نامعلوم ملزمان  نے نوجوان صحافی کو اغوا کر لیا

  

شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم اغوا کاروں نے نوجوان صحافی و مقامی تاجر کاشف محمود چودھری کو اغوا کر لیاپولیس نے مغوی کے والد حاجی غلام رسول کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق مغوی کی جڑانوالہ بازار شاہکوٹ میں کپڑے کی دوکان ہے اور شعبہ صحافت سے منسلک ہے گزشتہ سہ پہر 3بجے اپنے گھر 90چٹی کی طرف گیا اور بعد میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا 

مزید :

علاقائی -