ننکانہ، دلبرداشتہ نوجوان کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال منتقل
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان کی خودکشی کی کوشش، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ حسین خاں میں 26سالہ سانول نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کپڑے دھونے والی بلیچ پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔