جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

  جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)محرم الحرام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں امام بارگاہوں او رمساجد سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیاں شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف گشت کرتی نظر آئیں۔ مجالس کے شرکاء کی رضا کاروں کے ذریعے چیکنگ کویقینی بنایا گیا۔

 ڈ

ی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران امام بارگاہ،مساجد اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں غیر معمولی سرچ آپریشنز بھی کئے جارہے ہیں جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہے۔

اشفاق خان نے مزید کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیاجارہا ہے۔لاری اڈوں، بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -