جج محمد ارم ایاز کا ساہیوال اور  جزیلہ اسلم کا قصور جیل کا دورہ 

   جج محمد ارم ایاز کا ساہیوال اور  جزیلہ اسلم کا قصور جیل کا دورہ 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے معمولی جرائم میں ملوث 11  اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے خواتین وارڈکا وزٹ بھی کیا اور خواتین وبچوں میں تحائف تقسیم کیے   جیل انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین اور اسیران کو ماسک پہننے اور ہینڈ سینا ٹائزر کے استعمال کو ضروری قرار دیا جائے قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں پرویز اقبال سپرا نے سول جج لودھراں راؤ انیس کے ہمراہ بسلسلہ ماہانہ انسپکشن   ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اختر اقبال بریار بھی اس موقع پر موجود تھے   دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جزیلہ اسلم نے سول جج قصور وقار عادل مرزا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ کیا جیل ہذا میں مقید اسیران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ہسپتال میں داخل اسیران سے ان کی صحت کی بابت دریافت کیا جیل ہسپتال میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا انھوں نے قرنطینہ وارڈ کا معائنہ کیا  جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث 02نفر اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین عابد رضوان عابد نے بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔سول جج منڈی بہاؤالدین شاہد ندیم بٹ اور سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -