بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی، بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی، بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،9 سالہ معصوم بچے محمد رمضان کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار بچہ بحفاظت بازیاب کر لیا پولیس کے مطابق ملزم ممتاز عرف کالا دم کروانے کیلئے بچے کے والد کے پاس گوجرانوالہ جایاکرتا تھا ملزم کی دعوت پرچند روز قبل مغوی بچے کا باپ محمد حسین بیٹے رمضان کو لے کر داتا دربار سلام کرنے آیا آپسی ملاقات کے بعدملزم ممتاز عرف کالا بہانے سے بچے رمضان کو اغوا ء کر کے پاکپتن لے گیا اور حوالگی کے لیے 60ہزار روپے تاوان کا مطالبہ کرتا رہا انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکر کے بچے کو بازیاب کر کے والد کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم ممتاز عرف کالا ضلع بہاولنگر اور پاکپتن کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔

مزید :

علاقائی -