پی ایف ایف سی لائسنس کوچنگ کورسز کا انعقاد 6 ستمبرسے ہوگا

پی ایف ایف سی لائسنس کوچنگ کورسز کا انعقاد 6 ستمبرسے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پانچ برس کے طویل عرصے کے بعد پی ایف ایف سی لائسنس کوچنگ کورسز کا انعقاد 6 ستمبر سے کراچی اور لاہور میں ہو گا، ان کورسز میں دونوں شہروں سے 25، 25امیدوار حصہ لیں گے۔
ور کورسز میں شمولیت فرسٹ کم فرسٹ کی بنیاد پر ہو گی۔ دونوں کورسز کی کم از کم 50 فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کو دی جائیں گی۔نشست پر نہ ہونے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو موقع دیا جائے گا۔ کورسز میں تھیوری کا حصہ 6 سے 13 ستمبر تک زوم آن لائن ایپ کے ذریعے پڑھایا جائے گا جبکہ کورسز کے پریکٹیکل سیشن لاہور میں 17 سے 20 ستمبر کے درمیان اور کراچی میں 24 سے 27 ستمبر کے درمیان منعقد کئے جائیں گے۔پی ایف ایف نیشنل ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس کا کہنا ہے کہ کوچز کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے آن کورسز کو منعقد کروانا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ کورسز کے امیدواروں کو صحیح وقت پر صحیح تعداد میں صحیح معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پی ایف ایف جنرل سیکرٹری منیزے زینلی نے کہا کہ پانچ سال کے بعد ان کورسز کا انعقاد پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کے ملک میں کوچز کی تعداد بڑھانا فٹ بال کی بہتری کے لئے بنیادی ضرورت ہے۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین حمزہ خان نے کہا کہ کوچ ایجوکیشن ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فٹ بال کوچز کو اپنی تعلیمات میں اضافے کے مواقع دیئے جائیں گے تو ملک میں فٹ بال کو بہت فائدہ پہنچے گا۔