تن سازی کے کھیل کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے،فاروق اقبال

تن سازی کے کھیل کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے،فاروق اقبال

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک میں تن سازی کے کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں تن سازی کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تن سازوں نے عالمی سطح کے علاوہ ایشیائی سطح پر بھی بے پناہ میڈلز حاصل کررکھے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -