افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے دوحہ میں شروع ہو نگے: عبد اللہ عبداللہ 

افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے دوحہ میں شروع ہو نگے: عبد اللہ ...

  

    کابل (آن لائن)افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو نگے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم متوقع مذاکرات میں شمولیت کیلئے تیار ہے ادھر افغانستان کیلئے نیٹو کے اعلیٰ سول نمائندے نے دوحہ میں طالبان کے نمائندے سے ملاقات کی اور نیٹو کی طرف سے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغان عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

عبداللہ عبداللہ 

مزید :

صفحہ آخر -