پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16ویں نمبر پر آگیا 

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16ویں نمبر پر ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی اور صحتیاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 415 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 9 افراد اس موذی وبا  کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 376 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 283 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 833 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 644 کی حالت تشویش ناک ہے،2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 29 ہزار 81 ہے، یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 394 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 636 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 195 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 923 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 250 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 578 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 742 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 277 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 61 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کْل 25 لاکھ 59 ہزار 261 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 پاکستان 

مزید :

صفحہ آخر -