نوشہرہ،ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام  کے دوران انتظامات کا جائزہ

نوشہرہ،ڈپٹی کمشنر کا محرم الحرام  کے دوران انتظامات کا جائزہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا ضلعی پولیس آفیسر نجم الحسنین کے ہمراہ ساتویں محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ۔امام بارگاہوں اور ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ۔محرم الحرام انتظامات اور سیکورٹی صورتحال کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان،اسسٹنٹ کمشنر طلحہ زبیر اور اے ایس پی کینٹ بلال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے افسران نے محرم الحرام کے سلسلے میں نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کر تے ہوئے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ افسران نے نوشہرہ کینٹ کے علاقوں کا پیدل دورہ کیا۔ انھوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے ضروری اقدامات کا بغور جا ئزہ لیا۔ افسران کو محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے رو سے بھاری نفری داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کی گئی ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -