فیصل آباد، خاتون کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
فیصل آباد‘چک جھمرہ(جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) تھانہ جھمرہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ذارئع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو ایک خاتون کی کال موصول ہوئی کہ 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو گٹ والا کے قریب ان سے طلائی بالیاں اور نقدی چھین کر کھرڑیانوالہ کی جانب فرار ہوئے ہیں۔ صداقت ملز کے قریب پولیس نے روکنا چاہا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 45 ج ب ساہیانوالہ کے قیصر اور وقاص کے نام سے ہوئی۔ ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ کے ساتھ واردات میں چھینی گئی سونے کی بالیاں اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ڈاکو ہلاک