صوابی،گن پوائنٹ پر  میڈیکل سٹور لوٹ لیا گیا 

  صوابی،گن پوائنٹ پر  میڈیکل سٹور لوٹ لیا گیا 

  

صوابی (بیورورپورٹ)موضع کالو خان میں نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل سیٹ چھین کر فرار ہو گئے۔ احمد شیر سکنہ کالو خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز تین نامعلوم افراد صوابی مردان روڈ پر کالوخان بس اسٹاف پر واقع افتخار میڈیکل سٹور میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر شوکیس میں پڑے پچاس ہزار روپے نقد اور ان سے موبائل سیٹ زبر دستی چھین کر فرار ہو گئے کالوخان پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -