خیبر،صوابی ہنڈ پارک کے قریب دری میں ڈوبنے والے اہلکار کی لاش برآمد

خیبر،صوابی ہنڈ پارک کے قریب دری میں ڈوبنے والے اہلکار کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ) صوابی ہند پارک کے قریب دریا میں ڈوبنے والے لنڈیکوتل خوگا خیل کے رہائشی لیویز اہلکاراعجاز شینواری کی لاش چھ دن بعد مل گئی ریسکیو 1122ٹیموں کے علاوہ مقامی غوطہ خوروں کی مسلسل کوششوں سے لاش دریا سے برامد کردی گئی،لاش نکالنے میں لنڈیکوتل پولیس ریسکیو 1122ٹیمیوں اور مقامی غوطہ خوروں بہت تعاون کی،والد نوشاد کی گفتگولنڈیکوتل شینواری خوگا خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان لیویز اہلکار اعجاز شینواری چھ دن پہلے پکنک منانے اپنے دوستوں کے ساتھ صوابی ہند پارک گئے تھے جہاں پروہ پاوں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں گر کر ڈوب گیا تھا جس کے بعد لاش کو ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو1122کی ٹیموں نے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن دو دن بعد خاندان کے کہنے پر لنڈیکوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والے غوطہ خوروں کو بھی لنڈیکوتل پولیس نے لاش نکالنے کیلئے بھیج دیا گیا انکی انتھک کوششوں سے چھ دن لاش کو دریا سے نکال دی گئی اور اپنے ورثاکے حوالے کر دی گئی اعجاز شینواری کی دو چھوٹی بچیاں یتیم ہو گئے لیویز اہلکار کی نمازہ جنازہ آبائی گاوں فاطمی خیل میں ادا کرکے سپرد خا ک کر دیا گیا 

مزید :

صفحہ آخر -