سنجیدہ نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جا ئیں گے، عثمان ڈار

  سنجیدہ نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جا ئیں گے، عثمان ڈار

  

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حکومت نوجوانوں کے ذریعے ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنا کے قومی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے کامیاب جوان سکیم کے تحت قرضوں کی حد کو پچاس لاکھ سے بڑھا کے اڑھائی کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ بات نوجوانوں کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار نے زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ سکیم کے تحت قرضوں پر مارک اپ کی شرح صرف 3فیصد ہو گی۔ چیمبر زاس سکیم کیلئے صرف سنجیدہ نوجوانوں کی سفارش کریں تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جا سکیں۔ آگاہی کیلئے ملک کے تمام چیمبروں میں کامیاب نوجوان سکیم کے حوالے سے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ چیمبر کے ذریعے ملنے والی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -