مردان، جماعت اہل سنت اور جے یو پی کے زیراہتمام تاجدار صداقت ریلی نکالی گئی ریلی 

مردان، جماعت اہل سنت اور جے یو پی کے زیراہتمام تاجدار صداقت ریلی نکالی گئی ...

  

مردان (بیورورپورٹ) جماعت اہل سنت پاکستان اور جے یو پی کے زیراہتمام تاجدار صداقت ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء گڑھی کپورہ سے میلاد چوک چاٹو پہنچے جہاں سے سینکڑوں عاشقان رسول  ﷺنے پریس کلب تک مارچ کیا پریس کلب کے سامنے ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،جماعت اہل سنت کے صوبائی صدر علامہ فضل جمیل، ڈویژنل صدر قاضی عبدالہادی ظہیر، تحریک فدایان ختم نبوت کے صوبائی صدر قاضی شاہ روم باچہ،تحریک لبیک کے مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف،مولانا ولی اللہ اور مفتی عبدالوکیل نے کہاکہ گذشتہ روزاسلام آباد میں آصف علوی نامی شخص نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے شان میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچایاہے اس قبیح اور شرمناک حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مذکورہ شخص کی گرفتاری اورقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا مقررین نے کہاکہ ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں ہتک برداشت نہیں کرسکتے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے زبردست نعرہ بازی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -