نوشہرہ میں دلخراش واقعہ، سگے بھائی نے بھائی اور بھتیجے کے خون سے ہاتھ رنگ لئے 

  نوشہرہ میں دلخراش واقعہ، سگے بھائی نے بھائی اور بھتیجے کے خون سے ہاتھ رنگ ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ رسالپور میں بھائی نے اپنے بھائی اور بھتیجے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق رسالپور بارہ خیل میں احمد نامی شخص نے اپنے بھائی مغل   خان اور بھتیجے واصف خان کو کتے پر پتھر مارنے پر توں تکرار کے دوران اندھا دھن فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں احمد  کے بڑے بھائی اور بھتیجا موقع پر ہلاک ہوگئے ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ دوسرے واقعہ میں دریائے کابل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ریسکیو نوشہرہ نے لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -