مردان، سائل کے حل کیلئے ٹی ایم اے کاون ونڈوآپریشن شروع
مردان (بیورورپورٹ) شہریوں کے مسائل او رشکایات کے حل کے لئے ٹی ایم اے مردان نے ون ونڈ و اپریشن شروع کردیا افتتاح ٹی ایم او سرفراز خان نے کیا ون ونڈوکے لئے محمد اسماعیل کو منیجر تعینات کردیاگیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر سرفرازخان نے کہاکہ یہ اقدام صوبائی حکومت کی طرف سے خدمات تک رسائی کے سلسلے کی کڑی ہے جس سے شہریوں ایک ہی جگہ تمام سہولیات دستیاب ہونگیں انہوں نے کہاکہ ون ونڈو اپریشن سے شہری اپنی شکایات سمیت نقشوں،صفائی وستھرائی کے نظام اوردیگر مسائل کے حوالے سے اپنی تحریری درخواستیں دے سکیں گے جس پر چودہ دن کے اندر اندر کاروائی کی جائے گی اور متعلقہ شخص کو ون ونڈو کے ذریعے جواب دیاجائے گا انہوں نے مزید کہاکہ ون ونڈو کے قیام سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکروں سے نجاب ملے گی اورانہیں ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات دی جائیں گی۔