پرائیوٹ سیکرٹری محمد نواز ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرائیوٹ سیکرٹری محمد نواز ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ محمد نواز کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے جملہ افسران نے بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے۔ بطور پرائیوٹ سیکرٹری موصوف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ موصوف طویل عرصے تک متعدد وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بحیثیت پرائیوٹ سیکرٹری تعینات رہے اور اس دوران انہوں نے اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری، جانفشانی اور دیانتداری سے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سبکدوش ہونے والے پرائیوٹ سیکرٹری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔