مسلم لیگ ن کا مریم نواز شریف پر حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مسلم لیگ ن کا مریم نواز شریف پر حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ مریم نواز شریف پر حملے کی خلاف مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ونگ ضلع مالاکنڈ کے صدر اورنگزیب خان کے قیادت میں بٹ خیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے عمران خان حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی سوشل میڈیا ونگ ضلع مالاکنڈ کے صدر اورنگزیب خان نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے مسلم لیگ(ن)محمدنوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف کے خلاف نیب کے ذریعہ انتقامی کاروائیاں شروع کی ہے تاکہ مریم نوازخاموش ہوجائے لیکن یہ حکومت کے خام خیالی ہے بہادرباپ کی بہادربیٹی مریم نوازخاموش نہیں رہے گی نااہل حکمرانوں کے خلاف آوازاٹھائیں گی انہوں نے کہاکہ ہم مریم نوازکی کال کے منتظرہیں انہوں نے کال دی تولیگی کارکن سروں پرکفن باندھ کرنکلے گی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی تک جدوجہدجاری رکھیں گے مسلم لیگ(ن)ضلع ملاکنڈکے صدرسجادخان نے خصوصی دعوت پرمظاہرہ میں شرکت کی اس موقع پر ملک حمزہ خان محمد عزیر ضلعی فنانس سیکرٹری شمس استاد ضلعی جائنٹ سیکرٹری توصیف خان اور سوشل میڈیا ونگ کے عہدادران اور ممبران بھی موجود تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -