مردان پریس کلب کے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

مردان پریس کلب کے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان پریس کلب کے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں منعقدہوئی جہاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف،نائب صدر محمد یعقوب جہانزیب،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل،جائنٹ سیکرٹری شاہ حسین تنہا اور فنانس سیکرٹری پرویزشاہین سے حلف لیا مردان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ خان نے تقریب کی صدارت کی پریس کلب کے صدر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے  وفاقی وزیر کو کارکن صحافیوں کے مسائل او رمشکلات سے اگاہ کیا وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے حلف اٹھانے والے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مردان پریس کلب صوبے کا دوسرا بڑا پریس کلب ہے وفاقی حکومت علاقائی اخبارات کے لئے ایک مربوط اور جامع پالیسی وضع کی جارہی ہے جس کے تحت تمام علاقائی اخبارات اور صحافی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب سمیت تمام علاقائی پریس کلب حقیقی صحافتی کارکنان کی فہرستیں ترتیب دیں تا کہ جب بھی حکومت ان کے لئے مراعات کا اعلان کرے تو حقیقی کارکنان کی حق تلفی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے پریس کلب کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کو مردان پریس کلب کا شیلڈ پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -