تورڈھیر،اے این پی کے نوجوان شہاب خان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

تورڈھیر،اے این پی کے نوجوان شہاب خان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)معروف قانون دان عوامی و سماجی شخصیت اے این پی کے نوجونان رہنماء شہاب خان کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق شہاب خان ایڈوکیٹ جو کہ انتہائی بااخلاق،ہنس مکھ اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے اور خیبر پختونخوا کے تین بار سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالماجد خان ایڈوکیٹ کے صاحبزادے تھے روڈ ایکسیڈینٹ میں جاں بحق ہوگئے دوستوں کے ہمراہ سوات ایکسپریس وئے پران کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں شہاب خا ن کے سر پرشدیدگہری چوٹیں لگنے سے جاں بحق ہوگئے  جمرات کی شام شہاب خان ایڈوکیٹ کے جسدخاکی کوتورڈھیر(صوابی) لایا گیا تو کہرام مچ گیاجب کہ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اورانتہائی رقت آمیزمناظر دیکھے گئے  نماز جنازہ جمعتہ المبارک صبح کے نو بجے تورڈھیر گراؤنڈ میں ادا کی گئی شہاب خان ایڈوکیٹ کا نماز جنازہ مفتی مولانا چاند باچا کی امامت میں ادا کی گئی جن کے جنازے پر ہر آنکھ اکشبار تھی نماز جنازہ میں ضلع بھر کے علاوہ دوسرے علاقوں سے بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -