دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو  قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

    دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو  قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حیات آباد رحیم حسین خان کو اطلاع موصول ہوئی کہ پچھلے ہفتے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ایک شخص کو قتل کرنے میں ملوث ملز م علاقہ امید آباد  میں موجود ہے،جس پر ایس ایچ او پشتخرہ حسن خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران ملزم مراد ولد کچکول کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی