ایف اے ٹی ایف قوانین ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے: سینیٹر سراج الحق 

 ایف اے ٹی ایف قوانین ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے: سینیٹر سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)امیر جما عت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے چند ٹکوں کے لئے ملک کا سودا کرکے عوام کے ہاتھوں کو ائی ایم ایف او رورلڈ بنک کی ہتھکڑیاں لگائے ملک کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک،  کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ایف اے ٹی ایف،قوانین ملکی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے مذکورہ قوانین کسی طور پر تسلیم نہیں کرینگے حکومت کی 755 دن نا کا میوں سے عبارت ہے ملک کو معاشی طور پرتباہ کیا گیا وہ تحصیل  سطح پرجماعت اسلامی کے80ویں یو م تاسئس کے حوالے سے منعقد ہ تقریب ار بعدازں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،تقریب سے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے چند ٹکوں کے لئے ملک کا سودا کرکے عوام کے ہاتھوں کو ائی ایم ایف او رورلڈ بنک کی ہتھکڑیاں لگائے عمران خان نے کہا تھا کہ وہ خود کشی کرینگے لیکن قرضہ نہیں لینگے لیکن ملک کو 4300ہزارارب ڈالرمقروض بنایا انھوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسوں سمیت تمام پالیسیاں ناکا م ہوچکی ہے  پاکستان سے سعودی عرب، چین،ترکی اور ملیشیابھی نا راض ہے اور مودی کو سعودی عرب اور امارات کی جانب سے اعزازات دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اور سینٹ سے اے ایف ٹی ایف قوانین منظور کرانے میں حکومت کا ساتھ دینا افسوسناک ہے جس سے ثابت ہوا کہ حکومت، پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی ائی نے امریکہ کے دباو میں اکر مذکورہ قوانین کا بل پاس کیا انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیگی انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوا لہ کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کوہندوستان میں شامل کرکے مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی ڈومسائل جاری کیا گیا جبکہ ہندوکو جائدادوں کی خرید ووفروخت کی اجازت دیکر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حثیت ختم کی جارہی ہے اس لئے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مسلمانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے 100دن کی اور پھر6ماہ کی مہلت مانگی لیکن حکومت کا 755دن گزرنے کے باوجود ملک کی حا لات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بگڑھ گئی انھوں نے کہا کہ ملک پر ن لیگ، پی پی پی اور اب پی ٹی ائی برسراقتدار ائی لیکن تینوں جماعتیں ناکام ہوگئے اس لئے ملک میں اصل تبدیلی اور اسلامی انقلاب جماعت اسلامی ہی برپا کرے گی جس کے لئے ماہ ربیع الا ول سے جدجہد شروع کرینگے انھوں نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف، ہسپتالوں میں علاج نہیں ہے ملک میں شدید مہنگائی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترستے ہیں ۔ 

مزید :

صفحہ اول -