بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن ملکہ کوہسار مری  پہنچ گئیں 

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن ملکہ کوہسار مری  پہنچ گئیں 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)   بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن ملکہ کوہسار مری  پہنچ گئیں،بین الپارلیمانی یونین کی صدر سیاحتی مقام مری کا مختصر دورہ کریں گی۔  تفصیلات کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان کے ہمراہ مری روانہ ہو گئے۔بین الپارلیمانی یونین کی صدر لاہور اور گوادر کا دورہ کر چکی ہیں۔ پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی سے متاثر ہوئی ہیں۔بین الپارلیمانی یونین کی صدر نے پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی پر خصوصی سفر نامہ لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 ملکہ کوہسار

ا

مزید :

صفحہ اول -