اے این پی کا شہاب ایڈوکیٹ کی وفات پر 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان

اے این پی کا شہاب ایڈوکیٹ کی وفات پر 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان

  

صوابی(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عبدالمالک خان ایڈوکیٹ کے نوجووان صاحبزادے شہاب خان ایڈوکیٹ کے حادثاتی موت پر تین یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس دوران ضلع بھر میں تمام تقریبات اور سر گر میوں کو موخر کر دیا گیا جب کہ پارٹی پرچم سر نگوں رہے گا ضلعی قیادت نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -