ڈیرہ میں دفعہ 144 کا  نفاذ،چنگ چی پر پابندی

ڈیرہ میں دفعہ 144 کا  نفاذ،چنگ چی پر پابندی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر کی حدود میں چنگ چی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق عاشورہ محرم کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔اس پابندی کا اطلاق 28اگست کی شام سے لیکر 31اگست دوپہر تک رہے گاجبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -