ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

  

پشاور(پ ر) گزشتہ روز ملک سعد شہیدپولیس لائن پشاورمیں ریٹائرڈ ہونے والے ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ کے اعزاز میں ایک سادہ اور مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور،، ایس ایس پی آپریشنز منصور امان، ایس ایس پی ٹریفک ویسم خلیل، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، کمانڈنٹ کیمپس، ایس پی ہیڈ کوارٹرزخانخیل خان، ایس پی سکیورٹی طاہر خان اور دیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ریٹائرڈ ہونے والے ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کی پیشہ ورانہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو قابل اور بہترین پولیس آفیسر قرار دیا،انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کو جو بھی ٹاسک دیا گیا وہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں تکمیل کرتے ہوئے ہمیشہ مثبت نتائج دئیے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے بھی ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کی خدمات اور کارہائے نمایاں کو سراہتے ہوئے قابل اور دلیر پولیس افیسر قرار دیا اور کہا کہ ان کی خدمات کپیٹل سٹی پولیس میں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔آخر میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، ایس ایس پی آپریشنز منصور امان اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشر خان نے ایس ایس پی سرفراز علی شاہ کوخصوصی شیلڈ، تحالف اورسونئیر پیش کئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -