ہنگو،کمانڈر کرنل عاطف شاہ اور ڈی پی او کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ

  ہنگو،کمانڈر کرنل عاطف شاہ اور ڈی پی او کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کی ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ)کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل عاطف مشتاق اورڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان کا شہرکے مختلف امام بارگاہوں اورجلوس روٹس کا دورہ ہنگوڈپٹی کمشنرہنگومنصورارشدونگ کمانڈرلیفٹنینٹ کرنل اسامہ'ڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان ار ائی پولیس لائن ولائت خان ودیگرمحکموں کے حکام بھی ہمراہ تھے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس اورڈی پی اوہنگون امام بارگاہوں کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا ازسرنوجائزہ لیاڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان نے امام بارگاہوں اوراس کیطرف جانے والے راستوں پرکئے گئے سیکیورٹی انتظامات پرکمانڈنٹ ٹل سکاوٹس اورڈی پی اوکوتفصیلی بریفنگ دی کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس اورڈی پی اوہنگونے امام بارگاہوں کے منتظمین  سے ملاقاتیں کی اورڈیوٹیوں پرموجودجوانوں سے بھی ملے منتظمین کامحرم الحرام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکمانڈنٹ ٹل سکاوٹس اورڈی پی اونے ڈیوٹیوں پرموجودپولیس جوانوں کوچوکس اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس اورڈی پی اونے ڈی سی افس میں قائم سپیشل کنٹرول روم کادورہ بھی کیا اورسی سی ٹی وی کیمروں کیزریعے شہرکے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے سیکیورٹی امورکاجائزہ بھی لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -