عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی پسماندہ اور غریب طبقہ کیلئے سوچا، سینیٹر فیصل جاوید 

عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی پسماندہ اور غریب طبقہ کیلئے سوچا، سینیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ سینیٹرفیصل جاویدخان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقتدارسنبھالتے ہی پسماندہ اورغریب طبقے کیلئے سوچااورغریب طبقے کے محرومیوں کے ازالے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے اوران غرباء ومساکین کی دعاؤں کی بدولت ہمیں کوروناکیخلاف کامیابی ملی جس پرہمیں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اورحکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کورونااوربھوک پرقابو پالیا لیکن ہمیں اب بھی احتیاط کادامن کبھی نہیں چھوڑناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں احتیاطی تدابیرپرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کرناچاہئے اوراپنے ساتھ ساتھ دوسروں کابھی خیال رکھنالازم ہے۔