پورن میں کم وولیٹج اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

پورن میں کم وولیٹج اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  

پورن(نامہ نگار) سب ڈویژن پورن میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے مطالبات کی منظوری کیلئے ہفتے کی ڈیڈ لائن تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن جاوید علی خان کی کال پر آج پورن الوچ میں عوام کی بڑی تعداد نے بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لو وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے احتجاجی مظاہرے سے جاوید علی،دیان غفار،احسان اللہ احسان اور محمد زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا جان بوجھ کر لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں پورے ڈویژن میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سب ڈویژن پورن میں ہورہی ہے جبکہ رہی سہی کسر لو وولٹیج نے پوری کردی لو وولٹیج کی وجہ سے پانی کی قلت پید ا ہورہا ہے جس کیوجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑہاہے انہوں نے کہا کہ بجلی لائن جو1995؁ میں لگایا گیا ہے اب بوسیدہ ہوگیا ہے جسمیں کرنٹ صحیح نہیں گزرسکتی لہٰذا تار تبدیل کئے جائیں اور پورن کیلئے گریڈسٹیشن کی منظوری ہوئی تھی لیکن کسی نامعلوم وجہ سے التوا کا شکار وفاقی حکومت ہنگامی طور پر پورن میں گریڈسٹیشن کی تعمیر کیلئے کام شروع کریں تاکہ لو وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائیں انہوں نے گریڈسٹیشن کی تعمیر میں تاخیر پر انکوائری کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ آئندہ جمعہ تک ہمیں اطلاع دی جائیں بصورت دیگر ہم بھوک ہڑتال شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ پورن میں ٹیلی نارکی من مانیا مذید برداشت نہیں کرسکتے ناقص کنکشن کیوجہ سے طلبا وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ٹیلی نار ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر ہم مجبوراََ ٹیلی نار نیٹورک کا بائیکاٹ کرینگے مظاہرے کے آخر میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ جمعہ تک لوڈ شیڈنگ،لو وولٹیج،گریڈسٹیشن،ٹیلی نار کی ناقص کنکشن اور بوسیدہ بجلی لائن کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر ہم مجبوراََبھوک ہڑتال شروع کرینگے اور حقوق کی حصول تک بھول ہڑتالی کیمپ کا یہ سلسلہ جاری رہیگا جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -