مرکزی تنظیم تاجران کے صدرملک مہرالہی کی قیادت میں وفد کی پولیس حکام سے ملاقات
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک الہی، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، میڈیا کوآرڈینیٹر سلیم خان، صدر بیرون کوہاٹی بازار طلا محمد نے محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے قائم کردہ بیرون کوہاٹی میں سیکورٹی کمانڈ آفس میں بریگیڈیئر مدثر، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور، اے ڈی سی اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی وقار عظیم، اے سی احتشام الحق اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے محرم الحرام میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور فل پروف سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بریگیڈیئر مدثر نے تاجر برادری کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے شہر کے امن و امان کیلئے ہمیشہ جان و مال کی قربانیاں دیں ہیں۔ اور شہر میں امن و امان قائم کرنے میں تاجر برادری کے تعاون کا ایک اہم قلیدی کردار ہے۔ اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام اور تاجر برادری کی جان و مال کی حفاظت اور شہر میں امن و امان قائم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر وقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ تاکہ ہمارا ملک اور شہر امن کا گہوارہ بن سکے۔