حضرت حسین ؓ کی دین اسلام کیلئے قربانی تاحیات نہیں بھولا یا جاسکتا، تنظیم الاخوان 

حضرت حسین ؓ کی دین اسلام کیلئے قربانی تاحیات نہیں بھولا یا جاسکتا، تنظیم ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دین اسلام کے لیے حضرت حسین ؓ نے اتنی بڑی قیمت چکائی جسے قیامت تک بھلایا نہیں جا سکے گا۔  یزید کے انداز امارت میں اس کی اپنی پسند کی بو تھی جسے حضرت حسین  نے نا پسند فرمایا اور رہتی دنیا تک یہ واضح پیغام دے گئے کہ دعوی عشقِ مصطفے ﷺ کو ایسے ادا کرو کہ پھر اپنی پسند نا پسند ہماری راہ میں نہ آئیں خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ۔ہماری دوستی دشمنی،لین دین،معاملات کا پیمانہ وہ ہو جو آپ ﷺ نے ہمیں دیا۔ہماری دعائیں اور شفاعت رسول ﷺ تب قبولیت کو پائیں گے جب ہم اپنے اندر ہر لمحے کربلا کو سجائیں گے۔ہمیں اپنے نفس،اپنی خواہشات کے خلاف برسرپیکار ہونا ہو گا۔انہوں نے  کہا کہ اللہ کریم خانوادہ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں کو جو انعام عطا فرمائیں گے اس کا تصور ہمارے لیے ممکن نہ ہے دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس وقت دارِ امتحان میں ہیں اور زندگی کے ایام بسر کر رہے ہیں ہم جی بھی رہے ہیں اور ہمارے سامنے صحابہ کرام  اور ازواج مطہرات اور خانوادہ رسول ﷺ کی شان میں گستاخیا ں بھی ہو رہی ہیں۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنا درد بیان کر سکوں کہ اس کی مجھے کتنی تکلیف ہے۔انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ ان گھنانی سازشوں کے سد باب کے لیے فوری اقدامات کرے۔اور اس کو بغیر تاخیر اپنے منطقی انجام کو پہنچائیں جبکہ قدرتی آفات،سیلاب،بیماریاں اور تعفن ہمارے اوپر آئے ہوئے ہیں ان کا سبب بھی ہمارے اعمال ہیں عام الناس جب انصاف کے لیے نکلتی ہے تو پھر اس آگ کو روکنا حکومت کے لیے مشکل ہو جائے گا۔اللہ کریم ہمارے گناہ معاف فرمائے ہمیں حق کے ساتھ زندہ رکھے اور حق پر موت دے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -