لنڈیکوتل کے علاقہ پسیدخیل میں درجنوں بچے شدید بخار میں مبتلا 

  لنڈیکوتل کے علاقہ پسیدخیل میں درجنوں بچے شدید بخار میں مبتلا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر(بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل میں درجنوں بچے شدید بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں سخت بخار نے وبائی شکل اختیار کی ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی میں تقریبا گزشتہ چالیس بچے لائے گئے تھے،فوری طورپر میڈیکل ٹیمیں بھیج دی جائے،عمائدین پسید خیل ہیڈکواٹر ہسپتال ایمرجنسی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک میڈیکل ٹیکنیشن نے بتا یا کہ دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ پسید خیل میں ہر گھر میں دو اور تین بچے شدید بخا ر میں مبتلا ہو گئے ہیں شدید بخار کی وجہ سے ڈاکٹر کی مشورے سے ملیریا کی ٹیسٹ بھی کراوئی جا تی ہے لیکن ٹیسٹ نگیٹیو آتی ہے لیکن بخار میں مبتلا بچے کو ملیریا جیسے بیماری کی شکایات ہو تی ہیں لیکن ٹیسٹ میں ملیریا نہیں ہو تی روزانہ ایمرجنسی میں پسید خیل کے علاقے سے کئی بچے لائی جا تی ہے اس حوالے سے پسید خیل کے مشران ر مضان، اسلام گل اورمیر م جان  نے میڈیا کو بتا یا کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں بھیج دیا جائے تاکہ بیماری کا روک تھام ہو سکے انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ایک پانی کا چشمہ ہے جہاں سے کسی بھی پانی استعمال کی ہے انکے بچے شدید بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں مشران نے بتا یا کہ کئی دنوں سے وہ چیخ رہے ہیں لیکن کسی نے سنا اس لئے مجبورکمانڈنٹ میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کیلئے خیبر رائفلزکمانڈنٹ کودرخواست دیدی۔