24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق،319 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق،319 نئے کیسز رپورٹ
24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق،319 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کورونا کو شکست دینے کیلئے کامیابی سے منزل کی طرف رواں دواں ہے ،حکومتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعدادمیں خاطرخواہ کمی واقع ہے ۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض کاانتقال ہواجس کے نتیجے میں تعداد6 ہزار284 ہو گئی ،24گھنٹوں میں 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے تعدادبڑھ کر2 لاکھ95 ہزار372 ہو گئی ۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ 80 ہزار340 ہو گئی جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد8 ہزار778 ہے ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 29ہزار179 ،پنجاب میں 96 ہزار699 ،خیبرپختونخوا35 ہزار971 ،اسلام آباد15ہزار597،بلوچستان میں 12 ہزار804 ،آزادکشمیر 2ہزار290 اورگلگت میں 2ہزار832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔