کوئٹہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند،اسلام آباد میں جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی 

کوئٹہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند،اسلام آباد میں جلوس کے راستوں میں ...
کوئٹہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند،اسلام آباد میں جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی جبکہ اسلام آباد میں جلوس کے راستے کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر کوئٹہ میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کاکہنا ہے کہ آج صبح 9سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلوس کے راستے کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے،جی 6 ،جی سیون اورمارگلہ روڈ پرموبائل فون سروس بندکردی جائے گی جبکہ ملحقہ علاقوں میں بھی جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔