سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 3بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا،بینچ 2میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں،بینچ 3جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔
سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےخلاف از خود نوٹس پر سماعت منگل کو ہوگی،زیر زمین پانی کے استعمال اور قیمت کے تعین سے متعلق از خود نوٹس ،جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت اورٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس کےخلاف دانیال عزیز کی درخواست پر سماعت بدھ کو ہوگی،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کےخلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔