کراچی کے کئی علاقے 50 گھنٹوں بعد بھی بجلی سے محروم

کراچی کے کئی علاقے 50 گھنٹوں بعد بھی بجلی سے محروم
کراچی کے کئی علاقے 50 گھنٹوں بعد بھی بجلی سے محروم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے کئی علاقے 50 گھنٹوں بعد بھی بجلی سے محروم ہیں،کئی علاقوں میں کیبل فالٹ اورتار ٹوٹنے کے باعث بھی بجلی بند رہی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق روڈ، بہادر آباد اور اطراف کے علاقوں میں بجلی بندہے،ناظم آباد،پاپوش نگر، لیاقت آباد ، رضویہ اورگلبہار میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے،ملیر،رفاع عام، ماڈل کالونی اور سعودآباد میں بھی بجلی بندہے۔

شاہ فیصل کالونی اورپنجاب ٹاﺅن میں بھی بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،لیاری کے مختلف علاقوں اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس کی بھی بجلی بندہے،نارتھ ناظم آباد، انڈہ موڑ، بفرزون، ناگن چورنگی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کارساز، محمد علی سوسائٹی، ناتھا خان اور محمود آباد کی بجلی بھی بند ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں،کیماڑی،مچھر کالونی، شیرشاہ، بلدیہ ٹاﺅن اور سعیدآبادکی بھی بجلی بندہے،ماڑی پور،ہاکس بے اور اطراف کے علاقوں کی بجلی بھی بندہے۔

لانڈھی، کورنگی کے مختلف علاقے ناصر جمپ ،اللہ والاٹاﺅن کی بجلی بھی بندہے،ریکسرلائن، پارک کالونی،سرجانی ٹاﺅن کی بھی بجلی تاحال بحال نہ کی جا سکی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -