کراچی ،9 محرم کا مرکزی جلوس دوپہر12 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا

کراچی ،9 محرم کا مرکزی جلوس دوپہر12 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا
کراچی ،9 محرم کا مرکزی جلوس دوپہر12 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 محرم کا مرکزی جلوس دوپہر12 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا،جلوس ایم اے جناح روڈ پر مقررہ راستوں سے ہوتاہواحسینیہ ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوگا،جلوس کے شرکانماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا پر اداکریں گے ۔

مرکزی جلوس کے راستوں اوراطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام سڑکوں،گلیوں کو کنٹینرز اور قناتیں لگا کرسیل کردیاگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کاکہناہے کہ جلوس کی سکیورٹی پر 6368 پولیس ملازمین تعینات ہونگے ،سپیشل سکیورٹی کے 100کمانڈوز ڈیوٹی پر مامورہیں اس کے علاوہ ریپڈریسپانس فورس کی 3 کمپنیز خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -