" شادی کی خواہشمند ہوں لیکن ابھی۔۔۔" اداکارہ رمشا خان نے دلچسپ انکشاف کردیا

" شادی کی خواہشمند ہوں لیکن ابھی۔۔۔" اداکارہ رمشا خان نے دلچسپ انکشاف کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے وہ بہت جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں لیکن وہ صرف لو میرج ہی کریں گی۔رمشا خان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ شادی کی خواہش مند ہیں لیکن ابھی انہیں کوئی مناسب شخص نہیں ملا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف لو میرج ہی کریں گی کیونکہ ارینج میرج ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ رمشا خان بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ ان دنوں اے آر وائی سے نشر ہونے والے ڈرامے”گھسی پٹی محبت” کو بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے رائٹر فصیح باری خان اور ڈائریکٹر نوید بھٹی ہیں۔رمشا خان اور بلال عباس کی دوستی کے چرچے بھی کافی عام ہیں۔

مزید :

تفریح -