وزیراعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات،ہاؤسنگ،صنعت اورکاروباری سیکٹرزمیں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق 

وزیراعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات،ہاؤسنگ،صنعت اورکاروباری ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات،ہاؤسنگ،صنعت اورکاروباری سیکٹرزمیں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحمادعبیدابراہیم سلیم الزبی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ہاؤسنگ،صنعت اورکاروباری سیکٹرزمیں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے فیصلہ کیاکہ باہمی تعاون کوفروغ دینے کیلئے رابطوں کے تسلسل کوبرقراررکھاجائےگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارپنجاب میں13سپیشل اکنامک زونزبنارہے ہیں،بہاولپور میں تیسرے سپیشل اکنامک زون کاجلدسنگ بنیادرکھاجائےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ محرم الحرام کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

متحدہ امارات کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی، عثمان بزدار نے کہاکہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

سفیرمتحدہ عرب امارات نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کورونا پھیلاﺅ کیخلاف بہترین کام کیا، پنجاب حکومت کےساتھ باہمی تعاون کوفروغ دیں گے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -