کراچی کا وہ علاقہ جہاں بارش زحمت نہیں ، رحمت ثابت ہوئی

کراچی کا وہ علاقہ جہاں بارش زحمت نہیں ، رحمت ثابت ہوئی
کراچی کا وہ علاقہ جہاں بارش زحمت نہیں ، رحمت ثابت ہوئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن پاکستان کے چیئرمین ملک ریا ض حسین نے کہا ہے کہ مون سون کی بارش بحریہ ٹاﺅن کے مکینوں کیلئے زحمت نہیں رحمت بنی۔ اب جبکہ کراچی اور اسکی جدید ترین بستیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں‘ بڑے بڑے کاروباری مراکز حتیٰ کہ آئی آئی چندریگر روڈ تک کی شاہراہ کئی فٹ پانی کے نیچے ہے‘ مگر زبردست ٹاﺅن پلاننگ‘ نکاسی آب کے جدید نظام‘ شہر بے مثال‘ جدید طرز تعمیر‘ بہترین انفراسٹرکچر بحریہ ٹاﺅن کراچی کے مکینوں کیلئے اللہ کے فضل و کرم سے بارشوں کے اس موسم میں بھی اللہ کی رحمتیں اور سہانا موسم لیکر آیا۔ 

آج کراچی والے جب تجاوزات کے باعث سکڑتی ہوئی ندی نالوں کے نتیجے میں ہر قسم کا سیوریج والا کئی کئی فٹ پانی اپنے مکانوں کے اندر سے نکال رہے ہیں بحریہ ٹاﺅن کراچی والے یورپی معیار کے مکانوں‘ شاہراہوں اور دوسرے انفراسٹرکچر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی میں بارشوں کا پانی جمع کرنے کیلئے 12ڈیم بنائے گئے ہیں تاکہ بارش اور کسی بھی ممکنہ طوفان میں پانی کے ریلوں کو ضائع کرنے کی بجائے ہر طرح سے محفوظ کیا جا سکے۔ ملک ریاض حسین نے انکشاف کیا کہ حالیہ بارشوں میں ان بارہ ڈیموں میں 16کروڑ 76لاکھ گیلن پانی جمع ہو رہا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی وسائل کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور انہیں بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی۔ 

ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹاﺅن نے کہا کہ یہ بارہ ڈیم پانی سے بھرنے والے ہیں‘ یہاں سے پانی بحریہ ٹاﺅن میں گھاس‘ پودوں‘ درختوں اور سڑکوں کی دھلائی کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ ہم پانی ضائع نہیں کرتے بلکہ اللہ کی باران رحمت کو اللہ کی زمین میں ہی جذب کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ زبردست ٹاﺅن پلاننگ‘ نکاسی آب کا جدید نظام‘ ہفتے میں ساتوں دن بجلی‘ گیس کی چوبیس گھنٹے فراہمی کی وجہ سے بحریہ ٹاﺅن میں رہنے والے ہمارے پاکستانی بارش کو زحمت نہیں رحمت سمجھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نکاسی آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ ہر سہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کی بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔ 

ملک ریاض حسین نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لیکر آئی ہیں جس سے یہاں کے مکین لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ 

ملک ریاض حسین نے کہا کہ کسی بھی موسم یا بارشوں سے متاثر ہوئے بغیر پورا سال بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں تک تمام سہولیات اور ضروریات مکمل طور پر پہنچائی جاتی ہیں‘ اب چاہے وہ سکول ہوں‘ کالج ہوں‘ دفاتر ہوں‘ ہسپتال ہوں‘ پارکس ہوں‘ سینی گولڈ سینما ہو یا کارنیوال بارش یا کوئی اور موسم بحریہ ٹاﺅن کے رہنے والوں کیلئے کسی پریشانی کا باعث نہیں بنتا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -