مدرسے گئے بچے کو قاری کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پشاور(ویب ڈیسک) یکہ توت کے علاقے میں مدرسہ کے طالب علم کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس نے مدرسہ کے قاری اوراس کے دو ساتھیوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ،عامر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ اس کا نوسالہ بیٹا مدرسہ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گیا تھا جہاں قاری ظفر سے وہ تعلیم حاصل کررہاہے گزشتہ روز مدرسہ سے واپسی پر بیٹے نے اسے بتایا کہ جب وہ سبق لینے گیا تو مدرسہ میں قاری ظفر کے ساتھ دو افراد بیٹھے تھے جو اسے چھت پر لے گئے اوراسے ہوس کا نشانہ بنایا نیچے آنے پراس نے قاری کو ساری کہانی سنائی جس پر قاری نے اسے چپ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تم بدنام ہوجاﺅ گے پولیس نے قاری ظفر اوراس کے دوساتھیوں کے خلاف بچے کے ساتھ زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔