کورونا وبا کی وجہ سے فیس ادا نہ کرنے پر کیڈٹ کالج کے طالبعلم کو بھاری جرمانہ، عدالت نے پرنسپل کو طلب کرلیا

کورونا وبا کی وجہ سے فیس ادا نہ کرنے پر کیڈٹ کالج کے طالبعلم کو بھاری جرمانہ، ...
کورونا وبا کی وجہ سے فیس ادا نہ کرنے پر کیڈٹ کالج کے طالبعلم کو بھاری جرمانہ، عدالت نے پرنسپل کو طلب کرلیا

  

پشاور(ویب ڈیسک) پشاورہائیکورٹ نے کرنل شیرخان کیڈٹ کالج کے طالبعلم کو کورونا وبا کیوجہ سے فیس ادا نہ کرنے اوراس پربھاری جرمانہ عائد کرنے کیخلاف دائر رٹ پر پرنسپل کو2ستمبرکو عدالت طلب کرلیا، جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل بنچ نے کیس پر سماعت شروع کی تو ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مجاہد علی خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق درخواست گزار اشفاق احمد خان کی جانب سے موقف اپنایا گیاکہ کورونا وباکے باعث تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ انہوں نے فیس کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے اس پر جرمانہ عائد کیا گیا لہذا انہوں نے فیس معاف کرنےکی استدعا کی دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کالج انتظامیہ درخواست گزارکو 50فیصد فیس معاف کرنے کیلئے تیارہے اوراس طرح اس کیلئے 75ہزارمعاف کردیئے جائینگے لیکن ایسے میں دیگر طلباءبھی جرمانے معاف کرنے کی درخواستیں دینگے اوربقایاجات کی مد میں طلباءکو1 کروڑ10 لاکھ روپے معاف کرنے پڑینگے۔دورکنی بنچ نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کے پرنسپل کو2ستمبرکو عدالت میں پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -